چیف جسٹس گلزار احمد آج اپنی مدت کے آخری روز کس بڑے کیس کا فیصلہ سنائیں گے؟پوری پاکستان کی نظریں لگ گئیں

  • اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان سندھ میں بلدیاتی اختیارات کے کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد آج اپنی مدت کے آخری دن متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کی درخواست پرفیصلہ سنائیں گے ۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد (آج) منگل کو اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو جائینگے ۔ پیر کو چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں بطور چیف جسٹس 2 سال 10 دن

اپنے فرائض انجام دیئے، چیف جسٹس گلزار احمد کا دور جہاں کرونا وائرس کے باعث مشکل ترین دور رہا وہی اہم اور تاریخی فیصلے بھی ہوئے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنے دور میں کراچی نسلہ ٹاور گرانے، گجر نالہ پر تجاوزات ختم کرنے، رفاہی پلاٹ پر شادی حالز کی تعمیر کے خلاف شاہراہوں اور فٹ پاتھ سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا،کراچی سرکلر ریلوے بحالی، اقلیتوں کے حقوق کیلئے اقدامات، پارک پر قایم مدینہ مسجد گرانے اور پنجاب کے بلدیاتی ادرے بحال کرنے کے

احکامات بڑے فیصلے تصور کئے جارہے ہیں۔چیف جسٹس گلزار احمد نے ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے فیصلے دیئے، آرمی پبلک سکول پشاور سانحہ پر وزیر اعظم عمران خان کی طلبی اور لواحقین کے تحفظات ختم کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے پانے دور میں کرونا وائرس اور بریسٹ کینسر سمیت رحیم یار خان مندر، کرک مندر اور کوہاٹ حملوں پر ازخودنوٹس نوٹس بھی لیا.چیف جسٹس گلزار احمد ہمیشہ عدلیہ میں خواتین ججز کی تعداد بڑھانے کے خواہش مند رہے اور اسی وجہ سے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بنانے میں قلیدی کردار ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close