قراقرم ہائی وے کی تعمیر میں جان دینے والے چینی باشندوں کے لواحقین کی گلگت آمد، اپنے پیاروں کی قبریں دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے

گلگت(آئی این پی) چین سے 41رکنی وفد گلگت بلتستان کے دورے پر پہنچ گیا، حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے وفد کو خوش آمدید کہا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق چائنہ یادگار دنیور کا دورہ کرنے کے لیے چین سے 41رکنی وفد گلگت بلتستان پہنچ گیا ہے، گلگت بلتستان کی حکومت نے وفد کو خوش آمدید کہا، یادگار میں قراقرم ہائی وے کی تعمیر میں جان دینے والے چینی باشندوں کی قبریں موجود ہیں۔

وفد قراقرم ہائی وے کی تعمیر میں جان سے گزر جانے والے چینیوں کے لواحقین پرمشتمل ہے، کے کے ایچ کی تعمیر کے دوران یہ مزدور جاں بحق ہوئے تھے جن کی یادگار گلگت میں موجود ہے،چین سے آنے والے وفد نے اپنے آبا ئواجداد کی یادگار پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی قبروں پر مختلف رسمیں بھی ادا کیں۔اپنے پیاروں کی قبروں پر پہنچ کر وفد میں شامل چینی باشندوں کے لواحقین آبدیدہ ہوگئے، کے کے ایچ کی تعمیر کے دوران تقریبا 200چینی ورکرز کی جانیں گئی تھیں۔واضح رہے کہ مشہور زمانہ قراقرم ہائے کی تعمیر کو ممکن بنانے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی اور چینی ورکرزنے جانیں دی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close