عام انتخابات ملتوی کر دیے گئے

گلگت بلتستان میں عام انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 24 جنوری کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا، جو اب واپس لے لیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے مطابق سخت موسمی حالات اور جنوری میں ہونے والی شدید سردی اور برف باری کے باعث انتخابات کرانا ممکن نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں انتخابی شیڈول پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

نئے انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس سے قبل گلگت میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close