گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر گیا، جس کی تصدیق صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کی ہے۔
ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 2 ٹیکنیکل اسٹاف سوار تھے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر جائے حادثہ پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ یاد رہے کہ 15 اگست کو بھی ضلع مہمند میں ریلیف آپریشن کے دوران ایک سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں دو پائلٹس سمیت عملے کے پانچ اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں