گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال، متعدد دیہات متاثر

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے بتایا ہے کہ غذر گوپس کے علاقے تلی داس میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد دیہات زیر آب آگئے۔

ترجمان کے مطابق واقعے میں شدید جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم 50 سے زائد افراد کو بروقت ریسکیو کرلیا گیا۔ دریا کا بہاؤ رک جانے کے باعث مزید نقصانات کا خدشہ موجود ہے۔ فیض اللّٰہ فراق نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان صورتحال کو خود مانیٹر کر رہے ہیں جبکہ پانی جھیل کی شکل اختیار کرچکا ہے جس سے ملحقہ دیہات زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close