گلگت اور کشمیر میں الرٹ جاری

راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی شادی شدہ خاتون کی قبرکشائی کا عمل عدالتی حکم پر شروع کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد موت کی وجوہات جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کرانا ہے۔

سی پی او راولپنڈی کے مطابق 19 سالہ مقتولہ کو 17 جولائی کو قتل کر کے اسی رات دفنایا گیا اور قبر کا نشان بھی مٹا دیا گیا تھا، تاہم پولیس نے معاملے کا سراغ لگا لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل کا فیصلہ ایک مقامی جرگے نے کیا تھا، جس کے سربراہ عصمت اللّٰہ سمیت 8 افراد کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مقتولہ کی شادی جنوری میں ضیاء الرحمٰن نامی شخص سے ہوئی تھی۔ شوہر نے قتل کے چار دن بعد 21 جولائی کو ایف آئی آر درج کروائی، جس میں الزام لگایا کہ اس کی بیوی گھر سے بھاگ کر عثمان نامی شخص سے غیر شرعی نکاح کر چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close