بابوسر ٹاپ پر پھنسے تمام سیاح ریسکیو، شاہراہ قراقرم بدستور بند

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سیاحوں کے لیے مقامی ہوٹل مالکان اور حکومت کی جانب سے مفت رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے۔ تاہم شاہراہ قراقرم دو مقامات سے ایک بار پھر بند ہو گئی ہے، جس کے باعث ہزاروں مسافر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ ریشم کو بشام تک بحال کرنے کا کام جاری ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان آج شاہراہ بابوسر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

ادھر ضلع دیامر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں لاپتہ 15 افراد کی تلاش جاری ہے۔ گزشتہ روز 4 سیاحوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ این ڈی ایم اے نے شہریوں کو 25 جولائی تک پہاڑی علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ڈی جی محکمۂ موسمیات نے پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close