شدید گرمی، 28 سال ریکارڈ ٹوٹ گیا

شدید گرمی، 28 سال ریکارڈ ٹوٹ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گلگت بلتستان کے علاقے چلاس آج ملک کا گرم ترین علاقہ رہا، جہاں درجہ حرارت ساڑھے 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج چلاس میں گرمی کا 28 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، 17جولائی 1997ء کو یہاں 47 اعشاریہ 7 کا بلند ترین درجہ حرارت تھا۔اعلامیے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں مسلسل درجہ حرارت زائد رہ رہا ہے، جو کہ برف اورگلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار کو تیز کرسکتا ہے۔اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں دنوں اور آئندہ ہفتے کے دوران گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے قریبی علاقوں میں اچانک طغیانی جیسے واقعات ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close