تقریر کے درمیان بولنے پر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی

گلگت (پی این آئی)تقریر کے درمیان بولنے پر گلگت بلتستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، بات تلخ کلامی سے شروع ہوکر ہاتھاپائی تک پہنچ گئی۔

اسمبلی کےاجلاس کا ماحول اس وقت کشیدہ ہوا جب تحریک التوا پر اپوزیشن رکن سید سہیل عباس کی تقریر جاری تھی کہ صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان نے کھڑے ہوکر جواب دینے کی کوشش کی۔سید سہیل عباس اور راجہ ناصر علی خان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر سید سہیل عباس نے راجہ ناصر علی خان پر حملہ کردیا اور تشدد کا نشانا بنایا۔ دیگر ارکان اسمبلی کی جانب سے دونوں میں بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کی گئی جبکہ اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے اجلاس کل دوپہر تین بجے تک ملتوی کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close