گلگت(آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ترجمان نے سوشل میڈیا میں جاری غلط بیان پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی کسی طالبہ نے خودکشی کی کوشش نہیں کی ہے ۔سوشل میڈیا میں جاری بیان غلط ہے ۔مذکورہ طالبہ مونٹین کالج دنیور کی فرسٹ ائیر کی طالبہ ہے۔ ترجمان کے مطابق اس طرح کی خبریں چلاکر جامعہ کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔
لہذا سوشل میڈیا میں جاری خودکشی کی کوشش کرنے والی فرسٹ ائیرکی طالبہ مونٹین کالج دنیور کی طالبہ ہیں۔جس نے دنیورکی پرانی معلق پل سے کالج سے گھر آتے ہوئے مبینہ طور پر چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی ہے جس کو شدید زخمی حالت میں آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا ہے پولیس آغا خان ہسپتال پہنچی ہے تحقیقات جاری ہیں مذکورہ لڑکی کی حالت قدرے بہتر ہے۔بغیر تحقیق کی خبریں جاری کرنے سے قبل جامعہ سے کنفرم کریں ۔لہذا مذکورہ خودکشی کی خبر کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ساتھ منسوب نہ کیاجائے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں