نویں، دسویں کی سالانہ امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

گلگت(آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانی فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا اعلان کردیاہے ۔نئے شیڈول کے مطابق خواہش مند امیدوار14مارچ2023تک نارمل فیس ،16مارچ تک ڈبل جبکہ 20مارچ 2023تک ٹریپل فیس کے ساتھ سالانہ امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام جماعت نہم اور دہم کے امتحانات میں حصہ لینے والے سکولوں اور طلبا کی بھرپور اسرار پر تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان کردیا ہے۔لہذا مقررہ وقت تک اسکولز اور طلبا اپنا فارم جمع کروائیں ۔ متعلقہ تاریخ گزرجانے کے بعدکوئی بھی فارم قبول نہیں کیاجائے گا۔امتحانی فیس بنک چالان، بنک ڈرافٹ یا پھر قراقرم کواپرئیٹوبنک گلگت،سکردو،دیامر،غذر،ہنزہ ،نگراستور،شگر گانچھے اور کھرمنگ کے برانچ میںبراہ راست جمع کرواسکتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close