کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔
دھماکی کی آواز دور کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔
ایم ایس سنڈیمن اسپتال ڈاکٹر عبدالہادی نے بتایا ہے کہ ڈبل روڈ دھماکے کے 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔سنڈیمن اسپتال میں تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں