بلوچستان میں بھی دہماکہ

کوئٹہ میں جان محمد روڈ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز اطراف کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔ریسکیو، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے دھماکا پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے، زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close