وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اسپتالوں کو مثالی طبی ادارے بنائیں گے۔
بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ان کو محکمۂ صحت بلوچستان و پنجاب کے ماہرینِ طب کی محکمہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بلوچستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جامع حکمتِ عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے اجلاس میں گفتگو کے دوران کہا کہ صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پُر عزم ہیں، اسپتالوں میں جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹلائزیشن سے طبی سہولتیں، ادویات کی فراہمی اور مربوط نظام قائم کیا جائے۔سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ بی ایم سی، سنڈیمن اور شیخ زید النہیان اسپتالوں کو مثالی طبی ادارے بنائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں