او پی ڈیز اور نان ایمرجنسی سروسز کا بائیکاٹ

کوئٹہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور نان ایمرجنسی سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گرینڈہیلتھ الائنس کا احتجاج اپنے ہی رہنماؤں کی گرفتاری اور مقدمات کے خلاف ہو رہا ہے۔ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز جاری رکھی جائیں گی۔ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔دوسری جانب محکمۂ صحت نے ہڑتالی اور غیرحاضر عملے کے خلاف انضباطی کارروائی کا انتباہ جاری کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close