بلوچستان کے علاقے وندر میں قومی شاہراہ پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 سالہ بچی اور 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
اہلخانہ کے مطابق جاں بحق خواتین کوئٹہ میں ہزارہ کالونی کی رہائشی تھیں اور اپنی بیمار بہن کی عیادت کیلئے گلستان جوہر کراچی آرہی تھیں۔ حادثے کے بعد میتوں کو گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ امام بارگاہ ابولفضل عباس منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے انہیں غسل اور کفن کے بعد واپس آبائی علاقے کوئٹہ روانہ کیا جائے گا۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین کی کراچی میں زیر علاج بہن کینسر کی مریضہ ہیں اور وہ ان ہی کی عیادت کیلئے آرہی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں