نادرا کے دفتر کے قریب دہماکہ

بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللّٰہ کے بازار میں نادرا دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

ڈی پی او شاہد جمیل بازئی کا کہنا ہے کہ دھماکا نادرا دفتر کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں ہوا، دھماکے میں لیویز فورس کے تفتیشی افسر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسر دفتر سے اپنے گھر جا رہے تھے، دھماکے میں لیویز افسر اور گن مین معمولی زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمدورفت معطل ہے، ٹریفک کو متبادل روٹ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں