اختر مینگل نے اپنے سینیٹرز کو ہراساں کرنے کا دعویٰ کر دیا

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی کے 2 سینیٹرز اور ان کے خاندانوں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب میرے پاس ایک ہی آپشن بچا ہے کہ اپنے سینیٹرز کو مستعفی ہونے کی ہدایت کر دوں۔اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اس کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا ہے، بلوچستان سے اسی سلوک کی وجہ سے میں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب کر لیے ہیں۔سینیٹ کا اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بھی کل بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close