بڑے شہر میں بغیر لائسنس 32 ہزار آٹو رکشہ چل رہے ہیں، ہوشربا انکشاف

کوئٹہ کی سڑکوں پر 32 ہزار بغیر لائسنس آٹو رکشے چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کے مطابق کوئٹہ کی سڑکوں پر تقریباً 40 ہزار رکشے چل رہے ہیں، کوئٹہ میں صرف 8 ہزار آٹو رکشوں کو لائسنس جاری کیا گیا ہے۔حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ غیر قانونی رکشہ مالکان کے خلاف کارروائی جاری ہے، کراچی سے رکشے کوئٹہ لانے اور فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں رکشہ شورومز کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے، گرین بس سروس پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بہترین سہولت ہے۔

کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 8 گرین بسیں چل رہی ہیں، بسوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close