پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات، تاریخ مقرر

کمیشن نے صوبائے بلوچستان کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے لیے ڈی آر او، آر او اور اسسٹنٹ آر او مقرر کرنے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل کمشنر انور کاکڑ ریٹرننگ افسر اور تحصیلدار عبدالکریم اسسٹنٹ آر او مقرر کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close