قیدیوں کو لے جانے والی گاڑی پر فائرنگ، ہلاکتیں ہو گئیں

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی کی جیل کے قریب قیدی وین پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے قیدی سمیت 2 افراد ہلاک اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ہلاک و زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close