صوبائی اسمبلی کی خالی نشست پر الیکشن 14 نومبر کو ہو گا

پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی سردارسرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال کے باعث صوبائی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست پر انتخابات 14 نومبر کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے شیڈول کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی 2 اکتوبر سے 4 اکتوبر تک جمع کرانے ہوں گے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 اکتوبر تک کی جائے گی ۔کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیلیں 17 اکتوبر تک دائر کی جاسکتی ہیں نظر ثانی فہرست کی اشاعت 18 اکتوبر کو ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 22 اکتوبر کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی میں انتخاب 14 نومبر کو ہوگا ۔

سردار سرفراز ڈومکی فروری دوہزار چوبیس کے عام انتخابات میں پی بی 8 سبی سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ان کے پاس بلدیات اور دیہی ترقی کے قلمدان تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close