کوئٹہ میں فائرنگ، جانی نقصان ہو گیا

کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشرقی بائی پاس دھماکے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول سنڈیمن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close