کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دہماکہ

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا مشرقی بائی پاس پر ہوا ہے۔دھماکا ہوتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشرقی بائی پاس دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول سنڈیمن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کی جگہ کے قریب ایک تباہ موٹر سائیکل پڑی ہوئی ملی ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close