کوئٹہ میں 50 گرفتار، کیا کچھ برآمد کر لیا گیا؟

وائس چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر شبیر لہڑی نے کہا کہ میڈیکل کالجز میں داخلوں کےلیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران 50 سے زائد طلبہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات سے نقل میں استعمال کی جانے والی ڈیوائسز بھی برآمد کی گئی ہیں۔ نقل کرتے پکڑے گئے زیادہ تر امیدوار کےپی سے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کروایا جا رہا ہے۔کوئٹہ سے پولیس کے مطابق میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے دوران طلبہ سے نقل کےلیے استعمال کی جانے والی ڈیوائسز (آلات) قبضے میں لی گئیں۔ پولیس کے مطابق نقل کرنے پر حراست میں لیے گئے طلباء کو ایئر پورٹ تھانے میں منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں