جج کے چیمبر کو تالا، خاتون وکیل کے خلاف ایکشن لے لیا گیا

کوئٹہ میں سول جج کےچیمبر کو تالا لگانے پر خاتون وکیل کا وکالت کا لائسنس منسوخ ہوگیا۔

لائسنس منسوخی کی تادیبی کارروائی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نےکی۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے سول جج کے چیمبر کو تالا لگانے پر فرزانہ خلجی ایڈووکیٹ کی وکالت کا لائسنس منسوخ کردیا۔چیف جسٹس نے معاملہ قانونی کارروائی کے لیے بلوچستان بار کونسل کو بھجوادیا ہے۔خیال رہے کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ مل کرسول جج کے چیمبر کو تالا لگا کربند کردیا تھا۔

سول جج اسراق مندوخیل اورایک خاتون وکیل فرزانہ خلجی کے درمیان ایک کیس کی سماعت کے دوران مبینہ طورپرتلخ کلامی کاواقعہ پیش آیاتھا۔خاتون وکیل کی سول جج کے چیمبرکو تالا لگاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close