صوبائی اسمبلی کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم

الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے کوئٹہ کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔

جسٹس عبداللّٰہ بلوچ پر مشتمل ٹریبونل نے انتخابی عذرداری پر محفوظ فیصلہ سنایا۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے رکن علی مدد جتک کی کامیابی کو جمعیت علمائے اسلام کے میر عثمان نےچیلنج کیا تھا۔الیکشن ٹریبونل نے علی مدد جتک کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے اور ان سے وزارت کا قلمدان واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close