بلوچستان میں دھماکہ، امدادی کارروائیاں جاری

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مین روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔

تربت پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ تربت میں ہونے والا دھماکا دستی بم کا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close