پنجگور، ژوب میں ایکشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 3 زخمی کر دیئے گئے

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور ژوب میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔کل رات کی کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں 26 اگست کو بلوچستان میں ہوئی دہشت گردی کے تناظر میں کی گئیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کٹہرے میں لانے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُر عزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close