الیکشن ٹریبونل نے صوبائی وزیرِ داخلہ میر ضیاء اللّٰہ لانگو کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔
ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللّٰہ بلوچ پر مشتمل ٹریبونل نے سعید لانگو کی انتخابی عزرداری پر سماعت کی۔الیکشن ٹریبونل کی جانب سے پی بی 36 قلات میں 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا بھی حکم دیے دیا۔واضح رہے کہ حلقہ پی بی 36 سے جے یو آئی کے امیدوار سردار زادہ سعید لانگو نے ضیاءاللّٰہ لانگو کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔سعید لانگو نے پی بی 36 قلات کے گزک اور جوہان کے7 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھییاد رہے کہ رواں ماہ فروری میں جے یوآ ئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا تھا کہ بلوچستان کی سطح پر ہمیں ہرایا گیا،
شاید 2018ء میں بھی ایسا نہیں ہوا۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے مرکزی عاملہ کا اجلاس 14 فروری کو طلب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قلات میں جوہان کے علاقے میں 7 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ نہیں ہوئی۔مولانا عبدالغفور حیدری نے یہ بھی کہا کہ پی بی 36 قلات سے سعید لانگو کی جیت کو ہار میں بدل دیا گیا، قلات کے علاقے جوہان میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کرتے ہیں۔اس موقع پر موجود میر سعید لانگو نے مطالبہ کیا تھا کہ قلات کے علاقے جوہان کے 7 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کروائی جائے۔میر سعید لانگو نے یہ بھی کہا تھا کہ ایک بار فارم 47 جاری ہونے کے بعد دوبارہ فارم 47 جاری ہونا غیر قانونی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں