بلوچستان میں کھمبے سے بندھی 5 لاشیں، انہیں کیسے مارا گیا؟

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چاغی کے صدر مقام دالبندین کے علاقے میں مغربی بائی پاس کے قریب 5 افر ادکی لاشیں ملی ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔قتل کیے گئے افراد کو فائرنگ کرنے کے بعد قتل کر کے بجلی کے کھمبو ں سے باندھا گیا تھا۔ریسکیو کے عملے نے لاشوں کو کھمبوں سے علیحدہ کرکے انہیں شنا خت، پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے لیے دالبندین اسپتال منتقل کر دیاہے۔پولیس نے 5 افراد کی لا شیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close