بلوچستان سے پیپلز پارٹی کو کچھ دیا جا رہا ہے، سابق سینئر پیپلز پارٹی رہنما کا دعویٰ

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جنوبی پنجاب سے کثیرتعدادمیں الیکٹیبلز کے شامل ہونے کی خواہش پوری نہیں ہوئی ، آج کل ہر پارٹی قبولیت کیلئے ریس میں لگی ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی توقعات تھیں کہ باپ پارٹی کے کثیر تعداد میں لوگ بھیجے جائیں گے،ان کی یہ توقع تھی کہ جنوبی پنجاب سے کثیرتعدادمیں الیکٹیبلز آئیں گے جو پوری نہ ہو سکی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں سرفراز بگٹی کے جانے سے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ بھی کم ہوا ہے ، لگ رہا ہے کہ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کو کچھ دیا جا رہا ہے۔تمام سیاسی جماعتوں میں تقریباً ون میں شو ہے ، پاکستان کو سیاسی ، معاشی اور سکیورٹی کے بحران کا سامنا ہے۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے تمام نگاہیں عدالتوں کی طرف ہیں ، پی ٹی آئی کی مشکلات تو مجھے ختم ہوتی نظر نہیں آ رہیں ، بظاہر انتخابات میں مجھے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نظر نہیں آ رہے۔انتخابات کیلئے سپریم کورٹ نے زور دیا ورنہ آگے جاتے نظر آ رہے تھے ، لوگ سیاسی میدان میں اترے ہوئے ہیں اور پارٹیوں کے منشور ہی نہیں آئے۔انہوںنے کہا کہ 9کروڑپاکستانی اس وقت سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ، 2کروڑ 80لاکھ پاکستانی بچہ سکولوں سے باہر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close