کوئٹہ(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کی جناح ٹان میں ملک شاہ ہاس آمد، آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان حکومت کے سابق وزیر سرفراز ڈومکی پی پی پی میں شامل ہو گئے۔سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سابق رکن بلوچستان اسمبلی سرفراز ڈومکی کے ہمراہ نصیب اللہ مری، میر حربیار ڈومکی، لیاقت لہڑی، ولی خان اچکزئی،علاالدین کاکڑ و دیگر بھی پی پی پی میں شامل ہو گئے۔
آصف زرداری کے ساتھ نواب ثنااللہ زہری، عبدالقادر بلوچ، سربلند جوگیزئی، عارف حسنی، عمر گورگیج، ظہور بلیدی، نور احمد بنگلزئی، ندیم خان، ملک شاہ گورگیج، علی مدد جتک، غلام رسول عمرانی، بلال مندوخیل و دیگر موجود تھے۔سابق صدر نے بلوچستان عوامی پارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن سے پی پی پی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماں کو خوش آمدید کہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں