قلات (آئی این پی )بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2دہشتگردہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق) ۔سکیورٹی فورسز نے قلات میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن ،استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں