نواز شریف کا 13 نومبر کو بلوچستان کا دورہ، کون سی اہم شخصیات شامل ہوں گی؟

لاہور( آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدو سابق وزیراعظم نواز شریف 13 نومبر کو بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دورے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ نواز شریف کے دورہ کے دوران 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات ملاقات کرکے متوقع طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گی ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان بھی متوقع ہے ۔نواز شریف بلوچستان میں پارٹی کی نئی تنظیم سے بھی ملاقات کریں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پارٹی کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے بلوچستان کا دورہ کیا تھا جہاں پر مختلف سیاسی شخصیات سے شمولیت کے حوالے سے ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close