بلوچستان میں ملازمتوں کی منڈی لگائی گئی ٹھیکے بھکتے رہے، تمام ترقیاتی فنڈز ہڑپ کر گئے، سابق وزیر اعلیٰ پھٹ پڑے

تربت(آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بلیدہ زامران کے سرکردہ رہنمائوں و معتبر شخصیات نے بزرگ رہنما حاجی مراد محمد بلوچ، باپ پارٹی کے سینئر رہنما داد جان کریم، وائس چیرمین یونین کونسل ناگ زامران یحییٰ رحمت اللہ ، واجہ محمد کریم، دوست جان بلوچ، ماسٹر داد ، مقبول امین ، عمران کریم، ثنا اللہ بلوچ، سلیمان حضور بخش، شے مرید داد، قمبر خالد اور محمد اسلم بلوچ نے ملاقات کر کے نیشنل پارٹی میں باقاعدہ اپنی شمولیت کا اعلان کردیا

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، نیشنل پارٹی کے صدر رحمت صالح بلوچ اور این پی پنجگور کے صدر حاجی صالح محمد بلوچ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے معزز شخصیات کا پارٹی شمولیت اور نیشنل پارٹی کی پالیسیوں اور قیادت پر اعتماد کرنے اور نیشنل پارٹی کی قومی کارواں کا حصہ بننے پر ان کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کھاکہ بلوچستان میں حالات انتہائی گھمبیر ہوتے جارہے ہیں ملک کے حکمرانوں کا بلوچستان کے قومی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے حکمران ٹولے نے پانچ سالہ دور اقتدار میں ہر چیز کو برائے فروخت کردیا۔ ملازمتوں کی منڈی لگائی گئی ٹھیکے بھکتے رہے تمام ترقیاتی فنڈز ہڑپ کرگئے ہیں پانچ سال میں ایک پروجیکٹ بھی کیچ میں مکمل نہیں کرپائے۔ انھوں کھاکہ وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے قومی و سیاسی مسائل اور قومی مسائل کے حل کے لیے نیشنل پارٹی کے سیاسی پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنے قومی و سیاسی حقوق کی جنگ جمہوری و سیاسی انداز میں لڑئیں۔ انھوں نے کھاکہ آنے والے انتخابات میں نیشنل پارٹی کی کامیابی عوام کی قوت و طاقت سے یقینی ہو گئی ہے۔ نیشنل پارٹی کے مخالفین چور دروازے سے اقتدار تک پہنچنے کی تھگ و دو میں ہیں لیکن ہمیں عوام کی طاقت پر یقین ہے اس بار شکست ان چور دروازوں سے داخل ہونے والے افراد کا مقدر بن چکا ہے۔ انھوں نے پارٹی کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنی سیاسی سرگرمیوں کو تیز تر کریں اور عوام سے رابطے میں رہیں۔ اس موقع پر فداجان بلیدی، ولی جان زامران ، پارٹی کے ضلعی صدر مشکور انور اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین بھی موجود تھے شامل ہونے والے شخصیات کو پارٹی فلیگ اور لیپ پہنایا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں