آج شٹر ڈاؤن ہڑتال

کوئٹہ (پی این آئی) سانحۂ مستونگ کے خلاف اتحادِ اہلِ سنت بلوچستان کی کال پر آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ہڑتال کے باعث وادی میں تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے بھی اتحادِ اہلِ سنت بلوچستان کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ کہ جمعے کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 59 ہو گئی ہے۔۔۔۔۔ 29 ستمبر کو مستونگ میں دہشت گرد نے عیدِ میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔۔۔ اس حوالے سے نگراں وفاقی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ داعش اور ٹی ٹی پی کے پیچھے جائیں گے، ملک میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف جتنا بڑا آپریشن کرنا پڑا ہم کریں گے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں