دہشت گردی کی کوشش ناکام، بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑی گئی

کوئٹہ(آئی این پی) کوئٹہ میں پولیس اور سکیورٹی اداروں نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بناکر بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں 30 سے 35 کلو بارودی مواد تھا اور اسے خودکش حملے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ نامعلوم دہشتگردوں نے گاڑی کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر ایک پارکنگ میں کھڑی کی تھی ۔حساس ادارے نے خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنادیا۔

نگرا ں وزیرداخلہ بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر جمالی نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس اور سیکورٹی اداروں کو سراہا اور کہا کہ بروقت کارروائی سے شہر کو تباہی سے بچالیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سپیشل برانچ کی بم ڈسپوزل ٹیم نے مہارت سے دھماکا خیز مواد ناکارہ بنایا۔ وزیرداخلہ کے مطابق دھماکا خیز مواد کی برآمدگی کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close