گوادر پورٹ آپریشنل، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اہم اعلان کر دیا

کوئٹہ(آئی این پی)نگران وزیر اعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا کہ گوادر پورٹ کو جلد ٹرانزٹ پورٹ کے طور پر فعال کیا جائے گا۔گوادر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی مردان خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ محکمہ فشریز کے ویصل مانیٹرنگ سسٹم کو فعال کر رہے ہیں، غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کیلئے پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے پوری تندہی سے کام جاری ہے، الیکشن کی حتمی تاریخ آنے پر انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں شروع کر دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close