بلوچستان، گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی، بڑا جانی نقصان ہو گیا

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے ضلع واشک میں گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی حادثے میں خواتین اور بچیوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ لیویز کے مطابق حادثہ واشک کے علاقے کنو چڑھائی کے مقام پر پیش آیا جہاں خضدار سے بسیمہ آنے والی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا اور تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔

اس واقع کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خواتین اور بچیوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر واشک ہدایت اللہ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید ہیلتھ کیئر یونٹ واشک منتقل کردیا ۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں