کوئٹہ(آئی این پی)نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے دیگر وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نگران صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں، اجلاس میں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سمگلنگ کی روک تھام کے لئے پولیس، ایف سی اور لیویز فورس بھی کردار ادا کرے گی۔
نگران وزیراطلاعات نے کہا امن و امان پر صوبائی حکومت کے خرچے سے متعلق وفاق سے بات کی جائے گی، صوبے کے 70 ارب روپے امن و امان پر خرچ ہو رہے ہیں، بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی سکیم شروع کی تھی، اس منصوبے پر وفاق اور صوبے نے فنڈز فراہم کرنے تھے، صوبے میں 91 ہزار پینشنرز ہیں، کابینہ نے نصیر آباد میں خواتین پولیس سٹیشن کے قیام کی منظوری دی ہے۔جان اچکزئی نے مزید کہا صوبائی کابینہ اور بیوروکریسی کے اخراجات میں کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کابینہ اجلاس میں خاران سٹوریج ڈیم کی تعمیر کے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، سابق صوبائی وزرا سے ابتک 25 گاڑیاں واپس لی گئی ہیں، صوبائی کابینہ نے سابق وزرا سے سرکاری گھر بھی خالی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران وزیراطلاعات نے کہا کچھی میں ہونے والے تصادم کے واقعہ پر صوبائی حکومت نے فوری ایکشن لیا، ایف سی اور لیویز فورس نے صورت حال پر فوری قابو پایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں