بھنگ کی فصل اور فیکٹریوں کیخلاف آپریشن، 4 گرفتار کر لیے گئے

کوئٹہ(انٹرنیوز)قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں بھنگ کی فصل اور فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کے دوران اب تک 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق اب تک 1000 کلو گرام چرس اور 5 فیکٹریاں تباہ کی جا چکی ہیں۔

آپریشن میں اینٹی نارکوٹیکس فورس، پاک فوج، لیویز، پولیس اور ایف سی اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ آپریشن میں ہیلی کاپٹروں سے بھی علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔علاقے میں آپریشن کا آغاز 2 روز قبل قبائلی جرگے کے بعد کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں