بڑے صوبے کے زمینداروں پر بجلی کے واجبات 450 ارب سے بڑھ گئے

کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے زمینداروں پر بجلی کے بلوں کی مد میں کیسکو کے واجبات 450 ارب روپے سے بڑھ گئے ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں اضافے سے جہاں زمینداروں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں وہاں صوبے میں زراعت کے شعبے پر تباہی کے خدشات بھی منڈلانے لگے ہیں۔۔۔۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں کئی روز سے بجلی کے زائد بلوں اور مہنگائی کے خلاف شہریوں کے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close