نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج کہاں کا دورہ کریں گے؟

کوئٹہ(آئی این پی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ (آج) جمعہ کو سرکاری دورے پرکوئٹہ آئیں گے۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کے ہمراہ نگران وزیرداخلہ، وزیراطلاعات و دیگر وزرا بھی ہوں گے، وزیراعظم نگراں وزیراعلی بلوچستان و نگران صوبائی کابینہ اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

انوارالحق کاکڑ دورہ کے دوران قبائلی عمائدین اورسیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے، نگران وزیراعظم ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے بات چیت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close