بلوچستان، امن و امان کی بحالی کیلئے موثر حکمت عملی کی تیاری

کوئٹہ(آئی این پی)نگران وزیراعلی بلوچستان نے امن و امان کی بحالی کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن امان کی بحالی اور سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موثر حکمت عملی اپنانا ہوگی، پولیس کو روایتی پولیسنگ سے ہٹ کر جدت کے ساتھ سمارٹ پولیسنگ کی جانب جانا ہوگا تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ میں نگران وزیراعلی میر علی مردان خان ڈومکی کو ڈی جی آئی پی علی شیر جھکرانی نے سبی میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی،

نگران وزیراعلی نے کہا امن امان کی بحالی اور سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موثر حکمت عملی اپنانا ہوگی،نگران وزیراعلی نے کہا پولیس کو روایتی پولیسنگ سے ہٹ کر جدت کے ساتھ سمارٹ پولیسنگ کی جانب جانا ہوگا، پولیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی کااستعمال ضروری ہے، تمام بڑے شہروں میں سیف سٹی کے کنسپٹ کو اپناتے ہوئے عوام میں احساس تحفظ کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،نگران وزیراعلی نے کہا پرامن ماحول میں شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کا مینڈیٹ اور اولین ترجیح ہے، پولیس اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائے اور عوام کا اعتماد بھی حاصل کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close