اختر مینگل کی نگراں وزیراعظم کی مخالفت کھلا تضاد ہے، سرفراز بگٹی بھی چپ نہ رہ سکے

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل)کے سربراہ اختر مینگل کے بیان پربلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی)نے ردعمل دیتے ہوئے اسے کھلا تضاد قرار دیا ہے،ایک بیان میں بی اے پی کے سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اختر مینگل نے بی اے پی کے چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلی بلوچستان کی حمایت کی تھی،

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بی اے پی کے چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلی کی حمایت کے بعد نگراں وزیراعظم کی مخالفت کرنا کیا کھلا تضاد نہیں ہے؟ان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل جیسے بزرگ سیاستدان سے امید ہے کہ وہ اپنے رویے پر نظرثانی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close