کوئٹہ، پی ٹی آئی رہنما رحیم کاکڑ 2 بیٹوں سمیت گرفتار، الزام کیا ہے؟

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے سابق میئر کوئٹہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رحیم کاکڑ کو دوبیٹوں سمیت گرفتارکرلیا ،کوئٹہ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما رحیم کاکڑ اور دیگر ملزمان کو گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں احتجاج کے دوران سڑکیں بند کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ،

پولیس نے بتایا کہ سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ اور ان کے دوبیٹوں کو سول لائن پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کیا ہے،پولیس کا کہنا تھاکہ واقعے میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close