کوئٹہ میں ایک اور دھماکا مبینہ دہشت گرد کی شناخت کر لیے جانے کا دعویٰ

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ کے مشہور علاقے اسپینی روڈ پر دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔دوسری جانب انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی )کے مطابق دھماکہ خیزمواد لے جانے والے مبینہ دہشت گرد کی شناخت نور علی کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ نور علی نامی شخص دھماکہ خیز مواد لے جارہا تھا جو پھٹ گیا جبکہ اس سے خودکش جیکٹ نہیں ملی، معاملے کی مزید تحقیقات اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ دو روزقبل خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق 54 افراد جاں بحق اور200 سے زائد افراد زخمی ہوئے گئے تھے، مختلف اسپتالوں میں اب بھی درجنوں افراد زیر علاج ہیں، 38 افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں