کوئٹہ میں سریاب روڈ پر فائرنگ، نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے سمیت 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ(آئی این پی)سریاب روڈ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے باعث شدید فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازع کے سلسلہ میں پیش آیا، گولیوں کی تڑتڑاہٹ کے باعث گرد و نواح میں خوف ہ ہراس پھیل گیا۔

بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے ہارون رئیسانی بھی شامل ہیں۔

close