پیٹرول ڈپو میں آگ لگ گئی، کتنا نقصان ہوا؟

گوادر(آئی این پی)گوادر کے ساحلی علاقے جیونی میں پیٹرول ڈپو میں آگ لگ گئی جس نے مزید دو ڈیپو وار چھ گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجبکہ دو مزدور بھی جھلس کر زخمی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق گوادر جیونی کے کاروباری مرکز کنٹانی ہور میں پٹرول ڈپو میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی،2مزدورجھلس گئے،3ڈپو،6گاڑیاں جل گئیں،بلدیہ گوادر اور پاکستان کوسٹ گارڈ کے فائرٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ ابتدائی رپورٹ میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close